سوات، سوات کے علاقے قمبر میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے رکن اور ضلع کونسلر کے لئے آزاد امیدوار اکبر علی ناچار کو گولی مارکرقتل کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق آذاد حیثیت سے الیکشن میں ضلعی کونسل کے لئے حصہ لینے والے امن کمیٹی کے ممبر اکبر علی ناچار ولد شمشی خان سکنہ عثمان خیل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ,
ذرائع کے مطابق اکبر علی گھر جا رہا تھا کہ پہلے سے تاک لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، اکبر علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، مقتول وی ڈی سی ممبر تھے ، واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ اپریشن شروع کردی ہے۔ یاد رہیں کہ کچھ ماہ قبل اس علاقے میں پی پی پی کے رہنما فضل حیات چٹان اور ان کے بھائی سید علی خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیاتھاجس کے قاتلوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔
286 total views, no views today


