بریکوٹ، علاقہ چورخئی میں پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں مستعفی ہو کر پاکستا ن مسلم لیگ (ن) سے ناطہ جوڑ لیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی کونسل کے امیدوار وارڈ کوٹہ نصراللہ خان بلدیاتی الیکشن میں مذید طاقتور پوزیشن میں آگئے ۔اس سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب علاقہ کوٹہ چرخئی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی کونسل امیدوار کے علاوہ منظور خان ،بہار خان آف گورتئی ،انور علی باچہ کے علاوہ دیگر قائدین موجودتھے ۔پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے والے کارکن بخت محمد خان ،مشتاق محمد،حکم خان ،باز محمد ،فضل محمد ،فضل گل ،اکبر زادہ ،حیدر علی ،محمد زین ،جوہر علی ،سید عالم کے علاوہ اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میں اعلان کردیا ۔نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ نئے نظام اور تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا۔ہم پی ایم ایل (ن)کے نامزد امیدوار نصراللہ خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کو بھاری اکثیریت سے کامیاب کریں گے ۔بعد میں نصراللہ خان نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی اور کہاکہ اپنے کے امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا
670 total views, no views today


