کبل، تحصیل کبل پختون خواہ میپ عواملی پارٹی کے تین امیدوار غیر مشروط طور پر بلدیاتی الیکشن سے دستبردار،ریٹرننگ آفیسر سے کاغذات نامزدگی واپس لئے گئے،پارٹی مشاورت کے بعد عنقریب کسی بھی سیاسی پارٹی کے حمایت کا اعلان کرینگے ان خیالات کا اظہار پختون خواہ میپ عواملی پارٹی یوسی کانجو کیلئے سابق ضلعی کونسلر احسان، تحصیل کونسل کے لئے سابق نامزد امیدوار محمد رحیم رما خیل ایڈوکیٹ اور یوسی بانڈئی سے سابق نامزد جنرل کونسلر اشرف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد غیر مشروط طور پر بلدیاتی الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر سے کا غزات نامزدگی بھی واپس لے لئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی قیادت کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد پارٹی مفاد اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے عنقریب کسی بھی سیاسی پارٹی کے حمایت کا اعلان کرینگے۔
787 total views, no views today


