مینگورہ، دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ ،دریا کنارے آباد املاک دریا برد ہونے کا خدشہ جبکہ متواتر غیر قانونی تعمیراتی کام جاری،انتظامیہ نقصانات سے بچنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائیں۔دریائے سوات کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ کیوجہ سے دریا کنارے آباد عمارتوں اور ہوٹلوں کو شدید خطرات لا حق ہے،پچھلے سال دریائے سوات میں سیلاب کے بعد انتظامیہ نے دریا کے کنارے تعمیراتی کاموں پر پابندی لگادی تھی مگر کچھ عرصہ پابندی کے بعد غیر قانونی تعمیراتی کام پھر شروع ہوگئے،انتظامیہ نے کئی مقامات پر دریا کنارے حفاظتی پشتے بھی تعمیر کئے ہیں مگر پانی کے تیز رفتار کیوجہ سے دریا برد ہونے کا خدشہ ہے،مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے دریا کنارے حفاظتی اقدامات سمیت تعمیراتی کاموں پر پابندی لگائے۔
717 total views, no views today


