مینگورہ، کٹ گاڑیوں کا کاروبار کرنیوالوں کو کروڑوں روپے خسارے کا سامنا، کئی ماہ سے لگے پابندی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں موجود ورکشاپوں میں پڑے کٹ گاڑیاں کباڑ بننے لگے، عارضی طور پر پابندی ختم کرنے کی اپیل ،کٹ گاڑی ایسوسی ایشن سوات کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں کٹ گاڑیوں کا کاروبارکرنیوالوں کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مسلسل پابندی کی وجہ سے کروڑ وں روپے مالیت کی گاڑیاں کباڑ بننے لگی ہیں، نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی حکومت سوات میں موجود کٹ گاڑیوں سے پابندی ہٹالیں تاکہ جو گاڑیاں موجود ہیں وہ بیچے جا سکیں، جبکہ مزید درآمد پر پابندی برقرار رکھی جائے ،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ سے ورکشاپس مالکانان فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں، لہذا ضلعی حکومت پابندی ختم کرکے غریب لوگوں کی حالت پر رحم کرے۔
726 total views, no views today


