مینگورہ، سیاحتی سیزن خراب سڑکوں اور ائر پورٹ کی بندش سے متاثر ہونے کا خدشہ،سیاحت کے شعبہ سے وابستہ سینکڑوں کا روزگار متاثر ہونے کا خدشہ،ائرپورٹ کھولنے اور سڑکوں کی تعمیر کے وعدے سیاسی ثابت،سوات کے عوام مسیحا کے منتظر،سیاحتی علاقہ سوات کی سڑکیں کھنڈارات کا شکل اختیار کرچکی ہے جس کیوجہ سے سیاحوں کے تعدام میں ریکارڈ کمی اچکی ہے،خراب سڑکوں کے باعث سیاح سوات آنے سے کترارہے ہیں جبکہ رہی سہی کسر پچھلے کئی سالوں سے بند ائیرپورٹ نے پوری کردی،سیاحت کے بحالی کیلئے ہر دور میں وعدے اور دعوے ہوئے مگر کوئی عملی کام نہیں ،سیاحت سوات کے معیشت میں اہم کردار رکھتا ہے جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے،مخدوش حالات کے بعد سوات کے سیاحت تباہ ہوکر رہ گئی ہے سوات میں سیاحت کے حوالے سے کئی ادارے سرگرم عمل ہے مگر سڑکوں کی تعمیر اور ائیرپورٹ کو کھولنے میں تاحال ناکام ہے،سیاحت شعبہ کے زبوں حالی کیوجہ سے ہزاروں افراد کے سروں بے روزگاری کے سائے منڈلارہے ہیں،سیاسی و سماجی شخصیات نے سوات میں سڑکوں کی تعمیر اور ائرپورٹ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے سوات میں سیاحت کے بحالی کیلئے دعووں اور وعدوں کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
676 total views, no views today


