مینگورہ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سائن بورڈ،ہورڈنگ بورڈاورسٹینڈبورڈوں کی توڑپھوڑ کے خلاف ایڈورٹائزمنٹ ا یسوسی ایشن سراپا احتجاج ،تیس لاکھ کا نقصان ہوا، ازالہ نہ کرنے کی صورت میں پی ٹی آئی سمیت دیگرتمام سیاسی پارٹیوں سے بائیکاٹ اوراحتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی، اس حوالے سے سوات ایڈورٹائزمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاویداقبال، صدر مراد اور دیگر عہدیداروں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں راتوں رات ان کے سائن بورڈ، سٹینڈ بورڈ اورہورڈنگ بورڈ توڑ ڈالے جس سے ا نہیں تیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، انہوں نے کہاکہ ہم باقاعدگی کے ساتھ ٹی ایم اے کو سالانہ فیس جمع کراتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی ٹی ایم اے اور انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ظلم کیا،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ مقامی ایم پی اے کے چار بورڈ وں کو ہاتھ نہیں لگاسکتی اس لئے ہمارے خلاف اپریشن کیاجبکہ وہی بورڈ اب بھی موجود ہیں،انہوں نے کہاکہ سائن بورڈتیار کرنا اورلگانا ہمارا ذریعہ معاش ہے اورایک ایک بورڈ کی وجہ سے کئی کئی خاندانوں کے چولہے جلتے ہیں مگر انتظامیہ ہم سے یہ ذریعہ معاش چھینناچاہتی ہے جو کسی بھی صورت مناسب نہیں،انہوں نے کہاکہ لنڈاکی سے کالام تک کا ائریاہمارے پاس ہے جس کیلئے سالانہ پچاس ساٹھ لاکھ روپے کی فیس جمع کراتے ہیں جبکہ جہاں جہاں ہم بورڈ لگاتے ہیں اس کیلئے جگہ کا تعین ٹی ایم اے کی باقاعدہ اجازت سے کیاجاتاہے اوراس مقصد کیلئے انجینئرآ کر جگہ کا معائنہ بھی کرتے ہیں اس وقت یہ سب کچھ قانونی ہوتا ہے مگر اب اسے غیرقانونی کہہ کر اپریشن کیا جاتا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہاکہ اس ظلم کے خلاف ہم نے ایم پی اے اورانتظامی افیسروں سے کئی بار ملاقاتیں کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،انہوں نے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے سمیت ہٹائے گئے بورڈوں کو دوبارہ لگایا جائے بصورت دیگر پی ٹی آئی اوردیگرتمام سیاسی پارٹیوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی تحریک بھی شروع کریں گے،اس موقع پر محمدسلیم،فرما ن علی،حسین اورایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداراورممبرزبھی موجود تھے۔
668 total views, no views today


