بشام ، پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک تبدیل ہو رہا ہے فر سودہ نظام کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے ، یہاں کو ئی اسلام بیج رہا ہے اور خود ڈیزل کے پر مٹ پر بک جا تا ہے کو ئی پختونوں کے نام پر سیاست چمکا رہا ہے ، کو ئی جاگ پنجا بی جا گ کے نعرے کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور کو ئی لندن سے ٹیلی فون پر کبھی رو تاہے اور کبھی گا نے گانا شروع کر دیتا ہے لیکن ان لوگوں کو ہم نے بھگانا ہے وہ بشام میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ،
جلسہ سے سا بق صو با ئی وزیر شو کت علی یوسف زئی ، ضلعی صدر رحم زادہ خان ، نواز محمود خان، انجینئر عبد التواب خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کے ذریعے بڑی تبدیلی آئے گی یہاں کے لوگ اُن لوگوں کو منتخب کر یں جو دیا نت دار ہو اُن کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، انہوں نے کہا کہ ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جہاں انسان آزاد ہو گا اور زند گی کا فیصلہ خود کرے گا انھیں ایم پی اے، ایم این اے کے پاس نہیں جا تا پڑے گا پہلے اختیار ات مرکز اور صو بے کے پاس تھے اب گاؤں کے سطح پر لوگوں کے مسائل حل ہو ں گے ، انہوں نے کہا کہ سو ئزر لینڈ دُنیا کا خو شحال ملک ہے جہاں نہ سو نا ہے نہ تانبا ہے پاکستان میں تھر میں 188ارب ٹن کوئلہ پڑا ہے ، بلوچستان میں تا نبے کے ذخیر ے ہیں چترال اور کاغان میں سنگ مر مر کے دس اعلی اقسا م ہیں لیکن پاکستان میں دس کروڑ لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی تین کروڑ بچے سکولوں سے با ہر ہیں جو کہ ظلم کی انتہا ہے ، انشاء اللہ اس نظام کو بد لیں گے کو ئی بھی قوم تعلیم کے بغیر تر قی نہیں کر سکتی ، نوجوانوں نے ملک کو تبدیل کر نا ہے اور ایک دن ایسا آ ئیگا کہ لوگ ملک سے با ہر مزدوری کیلئے نہیں جا ئیں گے بلکہ با ہر ممالک سے لوگ ویزہ لے کر پاکستان آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے 126دن کنٹینر ز پر دھا ندلی کا رو نا رو یا آج ثا بت ہو گیا ہے کہ دھا ندلی ہو ئی ہے اور اب ہم ان جعلی مینڈیٹ والوں کو جوڈیشل کمیشن میں لے کر جا ئیں گے ، ریٹرننگ آفیسر ز کے دھاندلی کی اور مینڈیٹ چوری کیا لوگوں سے ووٹ کا اختیار چھینا گیا ، مینڈیٹ چوری کر نے والوں کو بے نقاب کریں گے ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 350نئے بجلی گھر بنا ئیں گے لوگوں کو 2روپے فی یونٹ بجلی ملے گی ۔پی ٹی آئی کے صو با ئی اسمبلی میں ڈپٹی پار لیما نی لیڈ ر شوکت علی یوسف زئی نے بھی اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ پار لیمنٹ جعلی ہے اور اور پہلے وکٹ گر گئی ہے، عمران خان نے پاکستان کے عوام کو نیا ویژن دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سو نا می کی آواز پہاڑوں کی چوٹیوں تک پہنچ گئی ہے ۔
326 total views, no views today


