مینگورہ ، یو نین کونسل اسلام پور میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں اسلام پور میں ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ، گذشتہ روز یوسی اسلام پور میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن نامزد امیدوار برائے ضلع کونسلر شاہ ولی خان ، نامزد امیدوار مزدور کسان گل وراث اور دیگر نے کہا کہ پہلے بھی عوام کی کا خد مت کی ہے اورآئندہ بھی کریں گے اور کامیاب ہونے کے بعد اسلام پور کو ترقی کی راہ گامزن کیاجائے گا ، انہوں نے کہا کہ بجلی ، سوئی گیس اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین تر جیح ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام نے پہلے بھی ہمارا ساتھ دیا ہے اور اب بھی ساتھ دیں گے ، تقریب میں علاقے کے معززین اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اخر میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسلر شاہ ولی نے علاقے کے معززین اور جوانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
582 total views, no views today


