مینگورہ، ویلج کونسل فیض آباد سے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر سجاد علی شاہ باچا نے کہا ہے فیض آباد کے مسائل حل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا،دعوے کرنے والوں نے ہر محاز پر عوام کا ساتھ چھوڑا ہے اہلیان فیض آباد مزیڈ کسی بہکاوے میں نہیں ائینگے،عوام ووٹ کا صحیح استعمال کرکے ایماندار اور قابل لوگوں کو سامنے لائے تاکہ مسائل کا خاتمہ ہو۔ان خیالات کا اظہار سجادعلی شاہ باچا نے گزشتہ روز ویلج کونسل فیض آباد میں مختلف محلو ں کے دورہ کے دوران مشران اور نوجوانوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے علاقہ فیض آباد کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا مگر اب یہ سلسلہ مزید جاری نہیں رہیگا تیس مئی کو فیض آباد کے غیور عوام ٹب کے نشان پر مہر لگا کر مسائل کے خاتمہ میں میرا ساتھ دینگے۔
590 total views, no views today


