مینگورہ، ویلج کونسل رنگ محلہ دو سے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر عثمان علی مانے زرگر نے کہا ہے الیکشن جیتنے بعد تمام وسائل علاقہ مشران اور نوجوانوں کے باہمی مشورے سے استعمال میں لاؤنگا،علاقہ کے بڑھتے ہوئے مسائل کو دیکھ کر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا،تیس مئی کو ویلج کونسل رنگ محلہ کے غیور عوام ویل چیئر کے نشان پرمہر لگا کر مسائل کے حل کیلئے میرا ساتھ دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا دور جدید میں علاقہ مسائل میں گھیر چکاہے بنیادی ضرویات زندگی سے محروم عوام کیلئے تمام کوششیں کرونگا،مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ویلج کونسل رنگ محلہ دو کے عوام تیس مئی کو ویل چیئر کے نشان پر مہر لگاکر علاقہ کے مسائل حل کرنے میں میرا ساتھ دیں۔
524 total views, no views today


