خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ گریڈ اسٹیشن کا خوازہ خیلہ شانگلہ فیڈر پر ناروا لوڈشیڈنگ کاروبار زندگی مفلوج ، بازار کے دکاندار اور مکین بار بار گریڈاسٹیشن کو شکایات کرنے کے باوجود 14گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کررہے ہیں جس سے بازار میں کاروباربری طرح متاثرہوگیا ہے ، علاقے کے لوگوں اور مقامی صحافیوں نے ایکسن واپڈا کو اس مسئلے کے حل کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کے حل کے لئے اقدامات اٹھائینگے ، علاقے کے لوگوں نے کہا کہ اگر اس مسئلے کے حل کے لئے حکام بالا نے ٹھوس اقدامات نہیں کئے تو واپڈا کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے ۔
610 total views, no views today
Comments


