مینگورہ ،مینگورہ صرافہ بازار میں جیولرز کے دکان سے پراسرار طور پر لاکھوں روپے کا سونا غائب،ہمایون نامی جیولرز نماز پڑھنے گیا تھا واپس آنے پر سونا غائب تھا،پولیس نے ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ روز مینگورہ صرافہ بازار میں ہمایون جیولرز سے ایک سو ساٹھ تولے سونا پر اسرار طور پر غائب ہوگیا،دکان مالک ہمایون ولد محمد زرین سکنہ گل کدہ نے مقامی پولیس کوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نماز ظہر پڑھنے مقامی مسجد گیا تھا تقریباً بیس منٹ بعد نماز پڑھ کر دکان واپس ایا تو کاؤنٹر پر پڑا ایک سو ساٹھ تولے سونا غائب تھا،مینگورہ پولیس نے دکان مالک کے ابتدائی معلومات کے روشنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، واضح رہے کہ چوری ہونے والے دکان میں لاکھوں روپے نقد اور لاکھوں کا سونا بھی موجود تھا ۔
646 total views, no views today


