بریکوٹ، وارڈ کوٹہ میں قومی وطن پارٹی نے الیکشن مہم کا اعلان کردیا ۔الیکشن مہم میں علاقے کے ہر گھر کو جا کر لوگوں کو اپنا پیغام پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں علاقے کے عوام کے ساتھ مذید گنجائش نہیں ہے اگر اب بھی عوام نے امیدوارں کآ صحیح انتخاب نہیں کیا تو حالات ماضی کی طرح ہوگی ۔ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم نے علاقے کے عوام کی بلالالچ خدمت کی ہے کیونکہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔عبادت کرنے پر جنت ملتا ہے تو خدمت خلق پر اللہ تعالی ملتا ہے اور انشاء اللہ علاقے کے عوام کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھولے رہیں گے ۔گذشتہ روز قومی وطن پارٹی وارڈ کوٹہ میں مہم کا اعلان کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد رہائش گاہ صدیق علی خان میں کیا گیا ۔اس تقریب میں ضلعی کونسل کے لئے نامزد امیدوار صدیق علی خان ،تحصیل کونسل کے لئے نامزد امیدوار طاہر خان ،جنرل کونسل امیدوار گوہر علی ،یوتھ کونسلر شوکت خان ،گوہر علی خان ،عبدالوہاب کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے پینل کے ممبران عوام کے سامنے ہے اگر ان امیدواروں پر ایک بھی کرپشن ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے علاقے کے عوام کی ہر حالات میں خدمت کی ہے مخدوش صورت حال کے دوران ہم نے لوگوں کے فصلوں تک خیال رکھا ہے ۔اور عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کرکرتے ہیں اور انشاء اللہ یہ خدمت جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک گواہی ہے اور یہ گواہی صحیح دینا ایک مومن کی پہچان ہے ۔علاقے کے عوام کی محبت کو دیکھ کر بہت حوصلہ ملتا ہے اور انشاء اللہ 30مئی کو عوام اپنے رائے کا فیصلہ ہمارے حق میں دے گا اور یہ وعدہ کرتے ہیں کہ تنخواہ کی رقم بھی ترقیاتی کاموں میں صرف کریں گے
614 total views, no views today


