بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی خان نے ضلعی کونسل وارڈ بریکوٹ سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ہر پروگرام میں میں نے بار بار یہ اعلان کردیا تھا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کوئی اراد ہ نہیں ہے مگر پارٹی کے سابق ضلعی صدر اور مشیر وزیر اعلیٰ نے میرے خلاف مختلف اخباری بیانات جاری کرتے ہوئے مجبور کردیا ۔اب بھی میں پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے بھر پور اسرار پر میدان میں کود رہا ہوں ۔یہ الیکشن میں مکمل طور پر آزاد لڑرہا ہوں میراکسی بھی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہے اگر کسی بھی پارٹی نے غیر مشروط حمایت کرنا چاہا تو میں انکار نہیں کروں گا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی خان نے اپنے رہائشگاہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پارٹی کے دیگر قائدین ڈاکٹر عار ف ودود ،عنایت اللہ خان بدا،جاوید خان زمان خیل،فصیح اللہ غالیگے ،سعید خان غالیگے ،تیمور خان ،عالم خان ،انجینئر لیاقت علی خان کے علاوہ دیگر کارکن بڑی تعد اد میں موجود تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کا نظریاتی کارکن ہوں مجھے کوئی بھی پارٹی سے نہیں نکال سکتا کیونکہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے پارٹی کے لئے میرے اور میرے ساتھیوں کے سالوں کے خدمات اور قربانیاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان میرے لیڈر ہیں اور اگر جیت گیا تو یہ سیٹ میں پارٹی کو تحفے میں دوں گا۔اس وقت پارٹی کے نظریاتی کارکن مکمل طور پر نظر انداز ہیں اور ان میں بے چینی پھیل چکی ہے اور میں مکمل طور پر ان ساتھیوں کے بے حد اسرار پر الیکشن لڑ رہا ہوں اور اگر اب بھی میرے ساتھیوں نے الیکشن دستبردار ہونے کا کہاتو الیکشن نہیں لڑوں گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس کارکن کے ساتھ پارٹی میں زیادتی ہوئی ہے وہ آزاد الیکشن لڑ سکتا ہے اور یہ اسی سلسلے کی ایک لڑی ہے ۔انہوں نے اتوار کے دن سے الیکشن مہم کے آغاذ کا فیصلہ کیا ۔
608 total views, no views today


