مینگورہ ، گورنمنٹ دارالعلوم سیدو شریف سوات کے طلباء کے سالانہ امتحانات شروع ، امتحان میں 300 طلباء نے حصہ لیا ، تفصیلات کے مطابق دارالعلوم اسلامیہ سوات میں سالا نہ امتحانا ت شروع ہوگئے ہیں ، امتحانات میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تین سو طلباء نے حصہ لیا ، شعبہ جات میں حفظ ، تجوید ، درس نظامی اور مفتی کورس شامل ہیں،
گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ کے صدر مفتی سردراز فیضی نے کہاہے کہ دارالعلوم سوات واحد دارالعلوم ہے جس سے اب تک لاکھوں طلباء دینی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور یہ موجودہ امتحانات ایم اے ایم سی کے برابرہیں ،انہوں نے کہا کہ 14 مئی کو دستار فضیلت ہوگی ، انہوں نے کہا کہ دارالعلوم سوات کے مسائل کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ وہ دارالعلوم کے مسائل کی طرف توجہ دے کر طلباء کے لئے آسانی پیدا کرے ۔
557 total views, no views today


