کبل، تحصیل کبل میں اے این پی کی پوزیشن مزید مستحکم ،جمعیت علما ء اسلام پاکستان اہلسنت والجماعت نے بلدیاتی الیکشن میں تحصیل کبل کے سطح پر اے این پی کے ھمایت کا اعلان کردیا اس حوالے ڈاگے میں اے این پی یوسی کوز اباخیل کے نامزد ضلعی امیدوار شاہ سید کے رہائش گاہ پر اجتماع منعقد ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان اہلسنت والجماعت خیبر پختونخواہ کے سربراہ پیر سید قادری اور ممتاز احمد شاہ کے علاوہ دیگر جید علماء نے شرکت کی جبکہ اے این پی کے سابق ایم پی اے وقار خان،ابراہیم دیولئی،شاہ سید ،نادر خان،خاندان،مسین،سید باچا،سجاد خان،رحم باچا اور دیگر بھی موجود تھے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید قادری نے کہا کہ مذہبی طور پر اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان اہلسنت والجماعت صالح اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کو کامیاب بنانے کے لئے بلدیاتی الیکشن میں اے این پی کو مکمل سپورٹ کرینگے انہوں نے کارکنان سمیت عوام سے اپیل کی کہ وہ 30مئی کو اپنا قیمتی ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں اور اے این پی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وقار خان،ابراہیم دیولئی ،شاہ سید،خاندان اور دیگر مقررین نے بلدیاتی الیکشن کے لئے حمایت پر جمعیت علماء اسلام پاکستان اہلسنت و الجماعت کے قائدین وکارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اے این پی علماء کے ساتھ بھر تعاون اور ضرورت پڑنے پر کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے حمایت سے تحصیل کبل خصوصا یوسی کوز اباخیل میں اے این پی کی جیت یقینی ہوگئی ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد اے این پی کے منتخب ممبران علاقے کے تعمیر وترقی اور عوامی مسائل مشکلات حل کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔
680 total views, no views today


