مینگورہ، (سوات) مہک میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ میڈیکل کیمپ کا بریگیڈئیر ملک محمد اسلم نے دورہ کیااور وہاں پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ طبعی کیمپ میںآرمی کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے علاوہ سول ڈاکٹر زپر مشتمل ٹیم نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں،پاک فوج کی یہ کاوش مالاکنڈ و سوات کے دیگر علاقوں کی خدمات کے عمل کا تسلسل ہے۔ایک روزہ کیمپ کے دوران 1010 مریضوں نے میسر طبعی سہولیات سے استفادہ کیا۔جس میں 236مرد،210عورتیں اور 564بچے شامل ہیں۔ کیمپ میں صبح 9سے شام4 بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاری رہی ۔ ارد گرد کے تمام دیہات کے لوگوں نے اس فری میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا۔اہل علاقہ نے طبعی کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا جس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوئی۔اہلیان علاقہ نے طبعی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا اور ایسی سرگرمیوں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انتہائی فائدہ مند قراردیا۔
674 total views, no views today


