مینگورہ، خراب سڑکیں ،ائیرپورٹ کی بندش، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کیوجہ سے سوات کی معیشت پر اثرات مرتب ہونے لگے، کاروباری طبقہ متاثر ،مقامی لوگ بھی کشمکش کے شکار ہوگئے۔ سیاحتی علاقہ سوات جس کی خوبصورتی کی مثالیں پوری دنیا میں دی جاتی تھی اج کل عجیب صورتحال سے دوچار ہے ،علاقہ کے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے طرح حیثیت رکھنے والا شعبہ سیاحت زبوں حالی کاشکار ہے
سڑکوں کی خراب حالت کیوجہ سے سیاحوں کے امد میں ریکارڈ کمی اچکی ہے جس سے سیاحت کے شعبہ سے وابستہ ہزاروں لوگوں کے روزگار پر اثرات پڑ رہے ہیں جبکہ رہی سہی کسر گزشتہ کئی سالوں سے بند ائیرپورٹ نے پوری کرلی ہے۔ادھرٹارگٹ کلنگ میں اضافہ کیوجہ سے بھی مقامی لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں شہر کے کئی کاروباری لوگوں کو بھتہ خوروں کے جانب سے بھتہ دینے کے بھی اطلاعات سامنے ارہے ہیں۔مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے سڑکوں کی تعمیر ،ائیر پورٹ کھولنے اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
345 total views, no views today


