مینگورہ، عورت فاؤنڈیشن اورآوازپراجیکٹ پشاورکے زیراہتمام سیدوشریف میں ایک روزہ سمینار کا انعقادہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹرساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ سکندر،باچاخان ٹرسٹ پشاور کے منیجنگ ڈائریکٹرخادم حسین اوردیگر نے کہاکہ اشتعال انگیزتقاریر سے معاشرتی بگاڑ پیداہوتا ہے جبکہ اس سے اقلیت اوردیگرطبقات بھی متاثر ہوتے ہیں اورآگے جاکر یہ مسئلہ سنگین صورت اختیار کرلیتا ہے جس سے نفرتیں جنم لیتی ہیں جو ذہنوں پر برے اثرات مرتب کرنے کا سبب بن جاتی ہیں،انہوں نے کہاکہ شعوراورتعلیم کی کمی کے سبب بھی مختلف قسم کی مشکلات پیداہوتی ہیں لہٰذہ اس حوالے سے شعوراجاگرکرنے کی اشدضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ بچپن سے بچوں کے ذہن میں جو بات ڈالی جاتی ہے وہ آخر تک اسی پرقائم رہتے ہیں ،بچوں کی بہتر تربیت کی ذمہ داری گھرمیں والدین اور سکول میں اساتذہ کی ہے جہاں سے وہ جو بھی سیکھتے ہیں اسی پر عمل درآمدبھی کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایک عورت کومارنے سے بھی انسان مرتا ہے جبکہ ایک مردکومارنے سے بھی انسان ہی مرتا ہے جوکسی بھی صورت قابل قبول نہیں،معاشرہ میں انتقام کی بجائے عدم تشدداوربھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کیلئے سب کو مل کر کرداراداکرنا ہوگا، مل بیٹھ کر اورباہمی مشاورت سے مسائل کا بہترحل نکالاجاسکتاہے جبکہ اس سے پرسکون فضاء بھی قائم ہوسکتی ہے،اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹرایس پی اوارشدہارون،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن شبینہ آیازاوردیگر نے بھی خطاب کیا ،سمینارمیں عورت فاؤنڈیشن سوات کے کوارڈی نیٹر نثار عالم خان، مختلف این جی اوزسے تعلق رکھنے والے افرادسمیت سماجی شخصیات اوروکلاء نے بھی شرکت کی۔
608 total views, no views today


