مینگورہ ، مسلم لیگ ن کے رہنما یونین کونسل اسلام پور سے نامزدامید وار برائے ضلعی کونسلر شاہ ولی خان کی قیادت میں ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے معززین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے نامزد امیدوار برائے ضلعی کونسلر شاہ ولی خان نے کہا کہ یونین کونسل اسلام پورپر پہلے بھی کئی بارمیدان مارکر کامیابی حاصل کی ہے اور اس بار بھی کامیابی ہماری ہوگی ، انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر سب سے پہلے اپنے نوجوان نسل کو ان کی تعلیم کی حیثیت سے نوکریاں دلوائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اپ لوگوں کی بے لوث محبت نے ہمارے حوصلے بلند کررکھی ہے اور انشاء اللہ کامیاب ہوکر یونین کونسل اسلام پور کو ترقی کی راہ گامزن کریں گے ، انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ جو نامزد امیدوار ہیں انہیں ایمانداری سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ، انہوں نے کہاکہ کوشش کریں کہ ہمارے پارٹی سے کم زکم 10 بندے کامیاب ہوجائے تو ہم اور بھی مضبوط ہوں گے ، جلسہ سے عبدالکبیر ، شیرن بہار اور خان بہادر نے بھی خطاب کیا، جلسہ کے آخر میں شاہ ولی خان نے شرکت کرنے والے بزرگوں اور نوجوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
597 total views, no views today


