کبل، پی ٹی آئی یونین کونسل قلاگے کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی کا انعقاد،سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل قافلہ قلاگے،منجہ ،توتانوبانڈئی،بیلہ اور مضافات کے سڑکوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ،کارکنان کا جوش و خروش ،پی ٹی آئی ،عمران خان،حیات خان اور دیگر زندہ باد نعروں سے فضاء گونج اٹھی ،30مئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی کے عزم کا اعادہ ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل قلاگے کے زیر اہتمام سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل عظیم الشان ریلی ضلعی کونسل امیدوار حیات خان کے قیادت میں قلاگے سے روانہ ہوئی اور گاؤں منجہ،توتانوبانڈئی،بیلہ اور مضافات کے سڑکوں سے گزرتی ہوئی دوبارہ قلاگے پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی یوسی قلاگے کے نامزد ضلعی امیدوار حیات خان نے کہا کہ یونین کونسل قلاگے پی ٹی آئی کاگڑھ ہے جہاں پر عام انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے جس کے لئے اہلیان علاقہ بے چینی سے30مئی کا انتظار کررہے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت کے بدولت علاقے کے تمام لوگوں کی حمایت حاصل ہے انشا ء اللہ بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد تعمیر وترقی کے سفر کو جاری رکھ کر باقی ماندہ مسائل حل کرکے خوشحالی لائینگے۔
834 total views, no views today


