کبل، ایم پی اے ہاسٹل میں رہنے کے باوجود ممبر اسمبلی ڈاکٹر امجد 70ہزار روپے غیر قانونی ہاوس رینٹ وصول کررہے ہیں اقتدار کے خاتمہ پر ہتھکڑیاں منتظر ہونگے،مراد سعید صابن پر کھڑے ہیں عنقریب NA 29سوات میں ضمنی انتخابات ہونگے، NTSکے نام پر لاکھوں ہڑپ کرکے نوجوانوں پر نوکریوں کے دروازے بند کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے90دن میں نیا پاکستان بنانے والوں نے دو سال گزرنے کے باوجود کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا بلدیاتی الیکشن کے آمد پر عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ممبران اسمبلی سرکاری وسائل کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہے ہیں امیر مقام نے ذاتی مفادات اور لالچ کی وجہ سے اپنا مقام کھو دیا ہے مشرف دور میں سوات کے9ارب ہڑپ کرنے والے کو قوم کھبی معاف نہیں کرینگے اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے عوام سرخ جھندے تلے متحد رہ کر 30مئی کو اپنا قیمتی ووٹ اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں استعمال کریں کامیابی کے بعد عوام کے غصب شدہ حقوق چھین کر اے این پی دور میں شروع کردہ ترقی کے سفر کا دوبارہ آغاز کرکے محرومیوں کا ازالہ کرینگے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے وقار خان،ابراہیم دیولئی،شاہ سید،حیدر علی شاہ،خاندان،نادر خان،امیر رحمان،سجاد ،ہاشم خان،سید باچا اور دیگر نے کبل کے علاقہ پائندہ شاہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امیر مقام بے مقام سیاستدان ہے جس نے مشرف کا بھائی بن کر نواز شریف کا ساتھ دیا جبکہ مشرف دور میں سوات کے لئے منظور شدہ 9ارب ہڑپ کرکے موصوف نے ڈھکار تک نہیں لی انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور پیدا ہوچکا ہے جنکو ٹرانسفارمر اور کھنبوں سے مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتاانہوں نے واضح کیا کہ اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جس کے قائدین وکارکنان نے ہر مشکل وقت میں جانوں کے نذرانے دے کر قوم کو تحفظ اور خوشحالی فراہم کی ہے لہذا پوری قوم اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30مئی کو اپنا قیمتی ووٹ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں استعمال کریں تاکہ نااہل حکمرانوں سمیت مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے۔
544 total views, no views today


