سوات ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسرمحمد سلیم مروت کے ہدائت پر ڈی ایس پی مینگورہ سٹی صدیق اکبر خان نے تھانہ مینگورہ میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کی نمائش اور اپنے ساتھ پولنگ سٹیشنوں کو لانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے،لائسنس والا اسلحہ اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہے لیکن نمائش پر پابندی ہے ،امیدوران جہاں بھی پروگرام کرینگے پہلے مقامی پولیس سٹیشن کو اگاہ کر نا چاہئے،کہ پولیس باخبر ہو اور اپکی حفاظت کیلئے ماحول پر نظر رکینگے،انہوں نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر جاری جلسہ کیدوران دوسرا جلسہ نہ کی جائے ،ایسا نہ ہو کہ مختلف امیدوارن کے کارکنان اپس میں لڑ پڑے یا خون خرابہ ہوجائے ایسے ماحول سے بچھنا ضروری ہے ، پرامن ماحول کو اپنائیں اور پر امن طریقہ سے اپنا مہم جاری رکھئے ،جہاں اور جس وقت بھی پولیس کی ضرورت ہواپکی اطلاع پر اسی وقت بھی پولیس حاضر ہوجائینگے ،لیکن پر امن ماحول کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دینگے،عوام بھی پولیس کیساتھ اپنا تعاؤن جاری رکھئے
مینگورہ، امیدواربلدیاتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھا سیدو شریف محمد اقبال خان نے یونین کونسل گل کدہ ، فیض آباد ، امانکوٹ اور سیدوشریف کے ضلعی تحصیل جنرل نشست ، مزدورکسان اوریوتھ کے امیدواروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، ایس ایچ محمد اقبال خان نے کہا کہ امیدوار انتخابی مہم کے دوران احتیاط سے کام لے ، اور اندھیرے کے بجائے روشنی میں اپنی کنونشن کریں ایسا نہ کہ سماج دشمن عناصر اس موقع سے فائدہ اٹھا کر کسی کو نقصان نہ پہنچا ئے اس موقع پر امیدواروں نے ایس ایچ او محمد اقبال کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
291 total views, no views today


