مینگورہ،سابق ایم پی اے محمد امین خان اور لنڈے کس ، حاجی بابا سے جنرل کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑنے والے شوکت علی نے کہا ہے کہ انے والے بلدیاتی الیکشن میں عوام علاقہ کے وسیع تر مفاد میں ایسے لوگ منتخب کرے جو مسائل کے حل میں مخلص ہوں ، اور وہ علاقہ کی تعمیر وترقی کو اپنا مشن تصور کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے لنڈے کس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد امین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ایک بہت ہی اہم الیکشن ہے ، جس میں علاقہ کے عوام کے مسائل حل ہونگے، انہوں نے کہا کہ دوسرے سیاسی جماعتوں کی طرح جماعت اسلامی نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا ریکارڈ گواہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قوم وملک اور علاقہ کے عوام کی خدمت کی ہے، انے والے بلدیاتی الیکشن میں عوام ان امیدواروں کو کامیاب کرے جو علاقہ کے مسائل حل کرنا جانتے ہوں اور وہ علاقہ کی تعمیر وترقی کو اپنا مشن تصور کرتے ہوں، اس موقع پر جنرل کونسلر لنڈے کس شوکت علی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی علاقہ کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور ائندہ بھی کرینگے، عوام انے والے بلدیاتی الیکشن میں ہمارے پینل کو کامیاب کریں تاکہ علاقہ کے دیرینہ مسائل حل ہوں۔
746 total views, no views today


