بریکوٹ،انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سجاد فیاض نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ انجینئر شرافت علی کے خلاف بریکوٹ ہسپتال کے چارج نرس نے جو ایف آئی آر ددرج کی ہے ۔پارٹی اس کی پوری چھان بین کرے گی ۔ ۔انصاف یوتھ ونگ رواں ہفتے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سے رواں ہفتے کرے گی اور اس ملاقات میں ہم وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کر یں گے کہ فوری طور پر مذکورہ ایف آئی آر کی پارٹی آزادنہ انکوئری کرے تاکہ دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے کیا۔اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ کے نائب صدر حضر ت علی ،واحد لالاجبکہ پاکستان تحریک انصاف ضلعی فنانس سیکرٹری فضل ربی خان ،یوسی بریکوٹ کے صدر نعیم خان،بریکوٹ صدر خادم خان سپین دابھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک تحریک کا نام ہے اور میرٹ اور انصاف بنیاد ی منشور ہے ۔انجینئر شرافت علی کے خلاف جو ایف آئی آر در ج کی گئی ہے اس پر پارٹی خاموش نہیں بیٹھی گی ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے ساتھ انصاف یوتھ ونگ کی ملاقات بہت جلد ہونے والی ہے اور اس ملاقات میں ہم ان کے ساتھ اس معاملے میں بات چیت کر یں گے اور ان سے مطالبہ کریں گے کہ فوری طور پر صوبائی سطح پر ایک کمیٹی نشکیل دی جائے اور اس ایف ائی ار کے بارے میں شفاف انکورئی کرے تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آجائے ۔
529 total views, no views today


