مینگورہ، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بارش کاسلسلہ شروع ، کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ، فصلوں پر بری اثرات پڑنے کا خدشہ، مسلسل دو روز سے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے موسم سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں بارش کا سلسلہ ائند چوبیس گھنٹون تک جاری رہنے کا امکا ن ہے، مینگورہ شہر میں بارش کا سلسلہ صبح گیارہ بجے کے قریب شروع ہوا، جبکہ بادل صبح ہی سے اسمان پر موجود تھے، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں کبھی ہلکی تو کبھی تیزبارش ہوتی رہی، جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، پہاڑی اور سیاحتی علاقوں کالام ، مدین، بحرین، اتروڑ، گبرال اور مہوڈنڈ میں مسلسل دوسرے روز بارش کی وجہ سے سردی لوٹ ائی ہے، زرعی ماہرین کے مطابق حالیہ بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے ک اندیشہ ہے،
780 total views, no views today


