سوات، امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کہا کہ 26مئی کو گراسی گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ اسلامی انقلاب تاریخی ہوگا، کارکنان بلدیاتی انتخابات اور جلسہ کی تیاریوں میں تیزی لائیں ، سوات کی سطح پر بھر پورکامیابی حاصل کریں گے وہ اخوندکلے کبل اور ادارہ الخدمت میں مینگورہ جلسہ اور ذمہ داران کی مٹینگ سے خطاب کررہے تھے اس موقع زونل امراء رفیع اللہ ، حاجی فضل واحد ، حاجی محمد یاسین ، حاجی رحمت علی اور دیگر بھی موجود تھے امیر ضلع نے کہا کہ عوام کا جماعت اسلامی پر اعتماد بڑھتا جارہا ہے انشاء اللہ اس ملک میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی جماعت اسلامی ہی لائیگی، انہوں نے کہا کہ 26مئی کو گراسی گراؤنڈ میں منعقد ہ جلسہ اسلامی انقلاب کی تیاریاں جاری ہیں جلسہ امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے کارکنان جلسہ کی تیاریوں میں بھی تیزی لائیں ۔
730 total views, no views today


