مینگورہ، فوجی احکام اور امن کمیٹی کے ممبران کے درمیان ملاقات30 مئی کو ہونے والے الیکشن اور موجودہ سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، ملاقات کے دوران لیفٹینٹ کرنل علی یاسرنے سیکورٹی سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی ۔ کرنل علی یاسر نے بتا یا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔اب دہشت گرد پاک فوج پر حملوں کے بجائے امن کمیٹی ممبران پر حملے کر کے لوگوں کے حوصلے پست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔مگر بہادر امن کمیٹی کے ممبران کے حوصلے ان بزدلانہ کاروئیوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔کرنل علی یاسر نے مزید کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران خود بھی ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔
686 total views, no views today
Comments


