بریکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سلمان لودھی اورمحکمہ زراعت بریکوٹ کے آفسیر مشتاق احمد ،فارم سروسز سنٹر بریکوٹ کابینہ کے سینئر نائب صدر خسروخان نے بریکوٹ بازار میں موجود کھاد ڈیلر وں اور زرعی ادویات کے دکانوں پر چھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران کئی کھاد ڈیلرز مہنگی کھاد فروخت کرنے پر پکڑے گئے اور انہیں موقع پر جرمانے کئے ۔زرعی دکانوں سے شک کی بناء پر ادویات کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ارسال کئے گئے حاصل کردہ ادویات لیبارٹری سے پاس نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔علاقے کے زمیندار اور کسان ہمارے فارم سروسز سے فائدہ اٹھائیں ۔علاقے کے زمیندار اور کسان فصل کے پیداوار میں اضافے اور فصل کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے سلسلے میں ہمارے ساتھ رابطہ رکھیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ زمیندار یا کسان جہاں بھی غیر معیاری بیج ،کھاد یا اودیات کی فروخت کے بارے میں علم رکھتا ہوہمارے ساتھ رابطہ کریں کیونکہ ہم باہمی اشتراک کے ذریعے اپنے علاقے میں اچھے اور زیادہ فصلوں اور باغات کے پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں ۔
599 total views, no views today


