سوات،ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کی بھلائی کے لئے ایک ایس ایم ایس سروس شروع کی ہے۔ اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ صرفdscلکھ کر 8333پر بھیجیں ۔ مثال کے طور پر اگر کسی کو ضلعی ہسپتال سے کوئی شکایت ہے تو وہ dscلکھ کر بھیجیں اور پھر موصول ہونے والے میسج میں اپنی شکایت لکھ کر جواب دیں آپ کی شکایت متعلقہ محکمہ اور ڈپٹی کمشنر سوا ت کو مو صول ہو جائے گی۔ اور آپ کو شکایت نمبر موصول ہو جائے گا۔ متعلقہ محکمہ کا سربراہ اپنی ڈیوٹی کو نبھاتے ہوئے ضروری کاروائی کرئے گا اور اپنی کاروائی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ڈپٹی کمشنر سوات اور درخواست گزار کو دے گا۔ اس سروس میں شکایت کے علاوہ یہ سہولت بھی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس سروس کے استعمال کنندگان کو مختلف اطلاعات وغیرہ مفت بھیجی جائیں گی مثلاََ مختلف اشیاء کی قیمتوں کی فہرست، موسم کے بارے میں معلومات اور دہشت گردی کی اطلاعات وغیرہ۔
756 total views, no views today


