مینگورہ، سوات ڈویژن سرکل افیس میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام پیسکو کے ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا ، جس سے عمر علی زونل چیئرمین ،رفیع اللہ ڈویژنل چیئرمین اور بخت محمد خان ڈویژنل سیکرٹری نے خطاب کیا ، خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ہم پیسکو سمیت کسی کمپنی کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے اور ہائیڈرو کے غیور جیالے نجکاری کے آڑ میں ملازمین کے بچوں کی منہ سے نوالہ اور ہاتھ سے قلم چین کر محنت کشوں کو خوار نہیں ہونے دینگے ۔
760 total views, no views today
Comments


