کبل، سوات کانجو ٹاون شپ میں فائرنگ ،شوہر نے بیوی سمیت سسر کو شدید زخمی کردیا،ملزم کے تعاقب میں فائرنگ کے تبادلہ میں آرمی اہلکار زخمی،جوابی کارروائی میں ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار ،سول ہسپتال کبل منتقل،واقعہ میاں بیوی کے درمیان چفقلش کا شاخسانہ ہے ،کبل پولیس نے مقد مہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز احسان اللہ ولد خالد خان سکنہ شاہ ڈھیرئی نے بمقام سیکٹر تھری ٹاون شپ کانجو میں اپنے بیوی مسماۃ صبرین اور سسر حسن خان ولد یوسف خان ساکن دردیال حال ٹاون شپ کو گولی مار کر شدید زخمی کردئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کا تعاقب کرکے بمقام علی گرامہ گیرے میں لے لیا جہاں پر فائرنگ کے تبادلہ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا جوابی کارروائی میں ملزم احسان اللہ پاؤں اور پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جس کو بعد ازاں تحویل میں لے کر سول ہسپتال کبل پہنچایا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی حسین باچا ،ایس ایچ او سیراج خان،اے ایس آئی امجد غفور،فضل رحیم اور دیگر نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعہ میاں بیوی کے درمیان جاری چفقلش کا نتیجہ ہے کیونکہ میاں بیوی کے درمیان کورٹ میں تنسیخ نکاح کا کیس بھی چل رہا تھا کبل پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی۔
724 total views, no views today


