مینگورہ ، سوات میں الیکشن کے سرگرمیو ں میں تیزی ، پابندی کی باوجود بڑی بڑی بینرز سڑکوں اور دیواروں پر اویزاں ہے شہر کے خوبصورتی مانند پڑگئی ، دیواروں ،چوکوں اور چوراہوں پر رنگ برنگے بینرز کی بھر مار سے ووٹ دینے والے کشمکش میں مبتلا ، تفصیلات کے مطابق 30مئی کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے ، ضلع بھر میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار وں نے الیکشن کمیشن کے ہدایت کو بھی بھلا دیا ہے ، امیدواروں نے پابندی کے باجود بڑے بڑے بینرز اور فلیکس بنا کر دیواروں ، سڑکوں ، چوراہوں پر اویزاں کر دی ہے جس سے شہر کی خوبصورتی پرسوالیہ نشان لگا ہے ، ضلع بھر میں مختلف نو تعمیر شدہ چوراہوں کو اشتہارات اور امیدواروں کی شہرت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے بے تحاشہ بینرز نے ووٹ دینے والوں کو بھی عجیب کیفیت میں مبتلا کیا ہے ، کہ کس امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں الیکشن کمیشن نے بھی ابھی تک بڑے بڑے فلیکس اور بینرز پر ایکشن نہیں لیا ہے ، لاؤڈ سپیکر استعمال پر پابندی کے باوجود جلسوں میں اس کا استعمال جاری ہے ، شہر سمیت ضلع بھر کے عمارتوں ، دیواروں پر سٹیکرز اور پوسٹرز لگانے سے عوام پریشان آگئے الیکشن کمیشن سے عوام نے مداخلت اور ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
772 total views, no views today


