مینگورہ، یونین کونسل سیدوشریف سے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسل میانگل امیرزیب شہریا ر نے کہا ہے سیدوشریف میں کھیل کا میدان پہلے فرصت میں آباد کرینگے،سیدوشریف کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتی ہے ،یونین کونسل سیدوشریف کے گلی گلی اور گھروں گھروں میں جا کر مسائل کا اندازہ ہوچکا ہے ،اہلیان سیدوشریف کے تعاون سے مسائل پر قابو پالینگے۔ان خیالات کا اظہار میانگل امیرزیب شہریار نے دیرہ محمد رحمن افسر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ سیدوشریف کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا رویہ اختیار کیا گیا خصوصاًنوجوانوں کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے پوری یونین کونسل میں کھیل کا میدان نہ ہونے کیوجہ سے نوجوان بے راہ روی کے شکار ہیں،نوجوان بھائیوں کو مایوس نہیں کرونگااور حقوق کیلئے اخری دم تک لڑونگا،اجتماع سے فقیر محمد ،پیر محمد خان،حاجی افتاب گل سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانگل امیرزیب شہریار کے کے صورت میں ہمیں نوجوان قیادت ملا ہے حسب سابق اہلیان سیدوشریف کے خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے اہلیان علاقہ نے متفقہ طور پر میانگل امیرزیب شہریار کو نامز د کرکے سمجھداری کا ثبوت دیا ہے ۔اخر میں میانگل امیرزیب شہریار نے اہلیان سیدوشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بزرگوں اور نوجوانوں کا بے پناہ مشکور ہو جو ہماری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور بے پناہ محبت بھی دے رہے ہیں اپ لوگوں کی یہ محبت مرتے دم یاد رہیگی۔
790 total views, no views today


