بریکوٹ، بریکوٹ وارڈ سے آزاد ضلعی امیدوار انجینئر شرافت علی کے دفتر کا افتتاح مزدور طاہر جان نے کردیا ۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر عارف خان ،عنایت خان بدا ،جاوید خان زمان خیل کے علاوہ دیگر لوگ کثیرتعداد میں موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر شرافت علی خان نے کہا کہ مزدور معاشرے میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور انشاء اللہ کامیاب ہوکر اسی طبقے کے لئے گراں قدر خدمات فراہم کروں گا۔ مزدور کے لئے ابھی تک وہ حیثیت نہیں دے دی گئی جس کا وہ حق دار ہے ۔آج بھی مزدور طبقہ بے یارو مددگار زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔کامیاب ہوکر اپنے علاقے کے مزدور وں کے لئے جامع منصوبہ بندی کرکے ان کے مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کروں گا۔اسی مزدور نے ہر دور حکومت میں اپنے مسائل کے خاتمے کے لئے ممبران کو ایوان اقتدار تک پہچایا مگر افسوس آج بھی یہ لوگ کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے علاقے کے عوا م کے لئے 24گھنٹے کھلے رہیں گے ہم نے جھوٹ اور منافقت کی سیاست نہیں کی اور میری ماضی آپ لوگوں کے سامنے ہے ۔علاقے کے مسائل کے خاتمے اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہمارے ساتھ دینا ہوگا کیونکہ ہمارے ساتھ مذید غلطی کی گنجائش نہیں ہے ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اور امانت میں خیانت کرنا گناہ ہے ۔30مئی کو آپ لوگ اپنے ضمیر کے مطابق ان لوگوں کو کامیاب کرائیں جو علاقے کے خدمت سے سرشار ہو۔
736 total views, no views today


