سوات، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات محمود اسلم وزیر نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات میں بلدیاتی انتخابات 2015 میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے انتخابی اجلاسوں میں ہر قسم کی ہتھیار کی نمائش کرنے پر مکمل پابندی نافذ کی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورز ی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔یہ حکم فوری طور پر عرصہ تیس(30) دن کے لیے نافذالعمل رہے گا ۔
727 total views, no views today
Comments


