ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹارسلمان خان کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ کیس میں گواہوں کوطلب کرنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ کیس میں 5 گواہوں کو دوبارہ طلب کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت گزشتہ ہفتے مکمل ہوئی تھی جس کےبعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم عدالت نے اب فیصلہ سناتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
سلمان خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہماری درخواست کو مسترد کردیا ہے اور اب تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام ہے جب کہ محکمہ جنگلات نے بالی ووڈ اسٹار کے خلاف کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کیا تھا۔
748 total views, no views today


