مینگورہ، یونین کونسل اسلام پور سے نامزدامیدواربرائے یوتھ کونسلر محسن کمال شریف نے کہاہے کہ فیصلے کا دن آگیا ہے آج عوام کو ہمارے ساتھ عہدکرنا ہوگا کہ وہ انتخابات میں سیاست سے بالاتر ہوکر ان امیدواروں کو منتخب کریں گے جو حقیقی معنوں میں جذبہ خدمت کے تحت میدان میں نکلے ہیں،اس وقت سیاسی لوگ سبزباغ دکھا کر عوام سے ووٹ بٹورنے کی کوشش کررہے ہیں عوام ان کے نعروں میں ہرگز نہ آئیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز علاقہ کنڈاؤمیں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے اصرارپر میدان میں نکلے ہیں اورعوام کی نمائندگی اورترجمانی کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتاہوں،انہوں نے کہاکہ انتخابات میں کامیابی نصیب ہوئی تو پہلی فرصت میں علاقے کی ترقی کیلئے مرکز سے فنڈ لانے کیلئے کوشش کریں گے جبکہ ساتھ ساتھ مقامی سطح پر مسائل اورمشکلات کے حل کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے،انہوں نے کہاکہ آج کے اجتماع میں لوگوں کی اتنی بڑی بھیڑ دیکھ کر ہمارے حوصلے مزیدبلند ہوگئے اورہمیں یقین ہوگیا کہ الیکشن میں یہ لوگ اسی طرح کثیر تعدادمیں ہمارے حق میں اپناقیمتی ووٹ ستعمال کرکے خدمت کا موقع فراہم کریں گے،ا س موقع پر آزادامیدوار برائے جنرل کونسلررضاخان،رحمان علی ،مزدورکسان کونسلرگل وارث اوردیگرآزادامیدواروں نے محسن کمال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کیلئے انتخابی مہم چلانے کا عزم کیا۔
758 total views, no views today


