سوات ، یونین کونسل دنگرام ، سنگوٹہ سے نامز د امیدو ار برائے ضلعی کونسلر عاصم اللہ خان کے رہائش گاہ پر گزشتہ روز ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا جلسے میں مختلف علاقوں سے عوام نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل دنگرام ، سنگوٹہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے نامز د امیدوار برائے ضلعی کونسلر عاصم اللہ خان کے رہائش گاہ پر ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ہر عمر کی افراد نے شرکت کی اور علاقے کے عوام نے آزادامیدوار برائے ضلعی کونسلر عاصم اللہ خان پر بھر پور اعتماد کیا ۔ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عاصم اللہ خان اور سردار علی خان نے علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل دنگرام ، سنگوٹہ ہر دور حکومت میں پسماندہ رہاہے اور علاقے کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں علاقے سے کافی دفعہ امیدواروں کو کامیاب کرائے گیا تھا لیکن کسی قسم کی ترقیاتی کام یونین کونسل دنگرام اور سنگوٹہ میں نہیں کیئے گئے ہیں۔ علاقے سے کامیاب ہونے والے امیدواروں نے ہمیشہ صرف ووٹ لیا اور عوام کو تاریکیوں میں رکھا ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دنگرام روڈ عرصہ دراز سے خراب ہے جو علاقے کے پسماندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں ایک با ر پھر وہیں ازمائے ہوئے چہرے بیس بدل کر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں اور ٹرانسفارمرز لاکر عوام کو ورغلا رہے ہیں لیکن اس بار عوام انکے اس سازش کو ناکام بنادینگے ۔ عاصم اللہ خان کا کہنا تھا کہ عوام کی پروزورمطالبہ پر بلدیاتی انتخابات میں کھڑا کیا ہے اور انشاء اللہ میں عوام کے ہر قسم کے مسائل حل کرونگا ۔ اور دن رات میرے دروازے غریب عوام کیلئے کھولے رہینگے ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کی میں علاقے کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگے اور اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔
744 total views, no views today


