مینگورہ، یونین کونسل سیدوشریف سے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسل میانگل امیرزیب شہریار نے کہا ہے گزشتہ پندرہ سالوں کے دوران شگئی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا،دور جدید میں پانی جیسے قدرتی نعمت سے محروم علاقہ پر دلی افسوس ہے یہاں کے عوام کے ساتھ جان بوجھ کر ایسا رویہ رکھا جا رہا ہے شگئی کے عوام کیلئے ہر وقت ہمارے دورازے کھلے رہینگے اگر اللہ نے چاہا اور لوگوں نے اعتماد کیا تو علاقہ سے مسائل کا خاتمہ سمیت صاف پانی اورسوئی گیس کے فراہمی اولین ترجیح ہوگی،خواہش ہے اہلیان شگئی کے ساتھ مرتے دم تک رشتہ قائم رہے،ان خیالات کا اظہار میانگل امیرزیب شہریار نے شگئی میں عثمان علی طوطا کے حجرہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے مزید کہا کہ شگئی میں دس سال پہلے تعمیر شدہ ٹیکنکل سنٹر کو کھولنا میری دلی خواہش ہے جس سے علاقہ کے بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی مہارت بھی حاصل کرینگے اور علاقہ کے پہچان بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرینگے یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ دس سال سے بند اس ٹیکنکل سنٹر کو کھولنے کیلئے کسی نے جدوجہد نہیں کی اپ لوگوں کے خوشیوں کا دور انے والا ہے میں اپنے غریب عوام کے سر وں سایہ بن کر خدمت کرونگا شگئی کے عوام نے پہلے بھی ہمارا ساتھ دیا ہے امید ہے ائندہ بھی دینگے جلسہ عام سے میانگل شہریار امیرزیب ،نیروزخان دادا ،قابل رحمان،شمس الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر حسن چٹان،حاجی امیر رحمان،حاجی شیر رحمن سمیت علاقہ معززین بھی موجود تھے۔جلسہ کے دوران علاقہ عوام کے جانب سے شمس الرحمن نے میانگل امیر زیب شہریار کو تلوار اور ڈال تحفہ میں دی جسے میانگل شہریار امیرزیب اور امیرزیب شہریار نے شکریہ کے ساتھ وصول کرلیا۔
628 total views, no views today


