بریکوٹ، بریکوٹ وارڈ میں اتحادی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت العلماء اسلام نے مرکزی الیکشن دفتر کا افتتاح فضل آباد میں کرتے ہوئے قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ یہ اتحاد فطری ہے اور انشائاللہ ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ۔بریکوٹ وارڈ کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ہم نے سیاست سے بالاتر ہر کسی کی خدمت کی ہے ہماری عوامی خدمات صرف الیکشن تک محدود نہیں بلکہ یہ سال کے بارہ مہینوں میں ہوتی ہے ۔کسی کے خلاف نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ لے کر بلدیاتی الیکشن لڑ رہے ہیں ہمارے پاس علاقے کے تعمیر وترقی کے لئے ایک جامع پروگرام ہے اور اسی پروگرام کو عوا م کے سامنے رکھیں گے اور عوام خود فیصلہ کریں گے کہ کون علاقے کے بہتر خدمت کرسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارسابق ایم پی اے مولانا نظام الدین ،پی ایم ایل (ن)تحصیل بریکوٹ صدر عزیز اللہ خان بدا،بریکوٹ وارڈسے نامزد امیدوار عجب خا ن،تحصیل کونسل امیدوار حاجی شاہی نواب باچہ ،جنرل کونسل امیدوار بخت علی ،کے علاوہ دیگر نے تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے الیکشن کمیشن پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نشانوں میں ہمارے روایات اور ثقافت کی نفی کی ہے ۔ہم اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نامزد امیدوار وں میں اللہ تعالیٰ نے یہ صفت دی ہے کہ وہ خدمت سے سرشار ہیں اور ان کی ماضی علاقے کے لوگوں کے سامنے ہے ۔ہم نے سابق دور میں بھی علاقے کی بھر پو ر خدمت کی ہے اور اگر اب بھی عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا تو ہم اپنے علاقے کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں اور علاقے کے عوا م کو مایوس نہیں کریں گے ۔
834 total views, no views today


