سوات، اسلامپور کا ٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے وائس سیٹزن کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں سیمینارکا اہتمام کیا جس کا موضوع بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی شرکت تھی ۔سیمینار میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کے خواتین معاشرے کے ترقی میں اہم کردار رکھتی ہے خواتین کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔قومی وطن پارٹی کے فضل رحمان نونو اورسید افضل شاہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے وکیل خان ،جمعیت علماء اسلام کے قاری شمس الرحمان ، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے طالعمند خان ،پاکستان تحریک انصاف کے محمد اسماعیل ور جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عبیداللہ نے سیمینارمیں اس عزم کا اعادہ کیا کہ 30 مئی کو ہونے والی انتخابات میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے جدو جہد کرینگے ۔ طالعمند خان نے کہاووٹ ڈالنا ہر شہری مرد اور عورت کا بلاامتیازقانونی اور ائینی حق ہے مگرافسوس خواتین کو مختلف حلیوں بہانوں سے سیاسی اور ترقیاتی عمل سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے جس کے وجہ سے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہورہا اخر میں شرکاء نے اعلامیہ جاری کیا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں کسی ایسی سر گرمی میں حصہ نہیں لینگے جو علاقے میں خواتین کو ووٹ ڈالنے یا انتخابات میں حصہ لینے سے منع کرتی ہو ۔ تمام شرکاء نے اعلان کیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے بھر پور شرکت کیلئے لوگوں میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اخر میں اسلامپور کاٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
674 total views, no views today


