خواہ خیلہ، خوازہ خیلہ کے علاقہ تبت میں شاہسوار نے فائرنگ کرکے بیوی کو آشناسمیت غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ ملزم گرفتار۔ واقعات کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ تبت میں شاہسوار نامی شخص نے غیرت کے نام پر بیوی کو آشنا سمیت گولی مار دونوں کو موقع پر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم شاہسوار کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر دیا ۔
دوسرا واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقہ اُچھڑی میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے ایک عورت جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔سوزوکی اُچھڑی سے چپریال آرہی تھی۔ کہ موڑ کاٹتے ہو ئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرے کھائی میں جا گرا جس میں مسماۃ تاجبروزوجہ شیر علی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ جبکہ بے نظیرہ،عظیم خان اور اکرام اﷲ سکنہ اُچڑی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مٹہ ہسپتال پہنچا دی گئے۔
تیسرا واقعہ ،تحصیل کبل کے علا قہ کو زہ بانڈئی کے مقا م پر موٹر کا راور موٹر سا ئیکل کے در میا ن تصاد م ، 24سالہ نو جوان جاں بحق ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز سوات تحصیل کبل کے علا قہ کو زہ بانڈئی میں مو ٹر کا ر اور موٹر سا ئیکل کے در میان خو ف نا ک تصاد م کے نتیجے میں بر ہ بانڈئی کا رہا ئشی 24سا لہ قا ری حسین احمد ولد محمد جاں بحق ہو گیا ۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طر ح علا قے میں پہنچ گئی جس سے علا قے اور گھر والو ں میں قہرام مچ گیا ۔ وا ضح رہے کہ جا ں بحق ہو نے والے قا ری حُسین احمد کی 40دن قبل شا دی ہو ئی تھی ۔ہفتے کی دن بر ہ بانڈئی قبر ستان میں ہزاروں اشکبار آنکھو ں کے سامنے سپر دخا کیا گیا ۔
369 total views, no views today


