کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کچہری حملے سے لاتعلقی کے واضح اعلان کے باوجود ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نہ تو ہم نے حملہ کیا اور نہ ہی ہمارا کوئی ساتھی اس میں ملوث ہے لیکن ہمارے واضح اعلان کے باوجود پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان جنگ بندی کے اعلان کے بعد اپنی تمام کارروائیاں روکنے کا اعلان کر چکے ہیں اور دہشت گردی کے پیچھے موجود ہاتھوں کو تلاش کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ۔
واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کی ضلع کچہری میں خودکش حملے، بم دھماکوں اور فائرنگ سے جج سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جب کہ طالبان ترجمان نے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنگ بندی پر قائم ہیں۔
353 total views, no views today


