سوات۔ یونین کونسل گل کدہ کے علاقوں شریف اباد ،خواجہ آباد ،ڈھیری اورنواحی علاقوں کے اہم افراد اور عوام نے ریاض خان اور صحافی رشید اقبال کے حمایت کا اعلان کردیا ،علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی گزشتہ روز یوسی گل کدہ کے علاقوں خواجہ آباد ،شریف آباد ،ڈھیری ،اور نواحی علاقوں کے عوام کا ایک بڑا جلسہ وارث خان کے رہایش گاہ شریف آباد میں منعقد ہوا جس میں علاقہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے یوسی گل کدہ سے ضلع کونسلر کے امیدوار ریاض خان اور تحصیل کونسلر کے امیدوار رشید اقبال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 30 مئی کو ووٹ لالٹین کے حق میں استعمال کرنے کا عزم کیا اس موقع پر ریاض خان ،رشید اقبال ،عبدالوہاب ،سمن خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت کے جذبے کے تحت میدان میں اترے ہیں اور پچھلے دور میں بھی دور نظامت میں یہاں پر جو ترقیاتی کام کئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور اگر اس بار آپ لوگوں نے ایک بار پھر ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں کامیاب بنایا کہ علاقے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد ہر محلے کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیگی جو مسائل کی نشاندہی کرینگی اور خود ہی بیٹھ کر انکا حل نکالیگی اور تمام تر ترقیاتی فنڈ ان کمیٹیوں کی مشاورت سے خرچ کیا جائیگا اس موقع پر اہل علاقہ نے ان کا بھرپور ساتھ دینے اور کامیاب بنانے نے عزم کیا ۔
650 total views, no views today


