مینگورہ، یونین کونسل ملوک آباد سے امیدوار برائے ضلع کونسلر محمد ابراہیم خانخیل نے کہا ہے کہ یونین کونسل ملوک آباد کے عوام نے ٹرانسفر مر اور کھمبوں ،سوئی گیس کے نام پر دھوکہ دینے اور ووٹ لینے کا سیاست رد کیا ہے۔ یونین کونسل ملوک آباد سے پینل کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ملوک آباد کے عوام کی برابر ی کی بنیاد پر خدمت کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ محمد گل شہید میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل کونسلر یوسف علی ،جماعت اسلامی ملوک آباد کے صدر عبدالودود ،عوامی کارکن آصف اقبال داد ا،عیسیٰ خانخیل،اور دیگر علاقے کے عمائدین نے بھی خطاب کر کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے ملوک آباد کے عوام کا پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملوک آباد ،راجہ آباد ،خالق آباد ،محمد گل شہید،عزیز آباد،زمرد کان، چینہ محلہ،اسحاق محلہ میں عوام کی پانی کا مسئلہ حل کر کے دم لینگے۔انہوں نے کہا کہ ملوک آباد عوام کی پانی کادیرینہ خواہش انشاء اللہ پورا کر نے کی بھر پور کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ
795 total views, no views today


