مینگورہ ، تاجر برادری ، سوشل سو سائٹی ، سیاسی ، سماجی ، ہوٹل ایسو سی ایشن ، صرافہ ایسو سی ایشن اور دیگر تنظیموں کے نمائندہ وفد کا چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم سے ملاقات ، انہیں مینگورہ شہر کے اندر سڑکو ں کی گشادگی کے منصو بے کا بھر پور مخالفت ، ایم پی اے نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم تاجر برادری اور دیگر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے اور تمام فیصلے عوام کے مفاد میں کئے جائینگے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات تاجر برادری ،سوشل سو سائٹی ، سیاسی ، سماجی اور دیگر تنظیموں کے ارکان پر مشتمل نمائندہ وفد نے جن میں سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مینگورہ ملک بیرم خان ، سوا ت تاجر برادری کے صدر حاجی عبدالرحیم خان ، آل سوات ہوٹل ایسو سی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان ، حاجی حیات علی ، ڈاکٹر خالد محمود ، حاجی خان طوطی ، زاہد خان ، ارشد خان ، عدالت خان ، حاجی رسول خان ، سجاد خان زرگر اور دیگر شامل تھے ، ایم پی اے فضل حکیم خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے اگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ مینگوہ شہر میں سڑکوں کی کشادگی کے عمل کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور کسی صورت یہ عمل قابل قبول نہیں ، ایم پی اے نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم سب مل کر عوام کے مفاد میں فیصلے کریں گے ، قانون کی بالادستی قائم کرتے ہوئے کسی کو غیر قانونی اقدامات نہیں کرنے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم سوات کے عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے ، وفد کو بتایا گیا کہ ضلع انتظامیہ ، این ایچ اے ، پی ایچ اے ، تحصیلدار اور لوکل کمیونٹی کا مشترکہ اجلاس بھلاکر تمام فیصلے باہم مشورے سے کریں گے ۔
658 total views, no views today


