کبل،کارکردگی کے بنیاد پر پوری قوم یکجا ہوکر پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے یونین کونسل دیولئی پی ٹی آئی کا گڑھ ہے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کرینگے نوجوانوں کے جوش و جذبہ کو دیکھ کر اے این پی اور جے یو آئی بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کے بعد منفی پروپیگینڈوں پر اتر آئے ہیں پی ٹی آئی جھوٹے وعدوں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتی ہے سابقہ ادوار کے دس سالوں میں حکمرانوں کے ناقص پالیسیوں نے ملک و قوم کو سو سال پیچھے دھکیل دیا ہے عمران خان ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے امید کی آخری کرن ہے 23مئی کو ہونے والے جلسہ میں یونین کونسل دیولئی سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ شرکت کرکے بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یونین کونسل دیولئی کے صدر محمد رسول خان،نامزد ضلع کونسل امیدوار بخت شیرین اور تحصیل کونسل امیدوار سلیم بابر نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں گذشتہ الیکشن کی یاد تازہ کرکے یونین کونسل دیولئی میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں جنہوں نے آرام دہ زندگی غریبوں کے حقو ق کے لئے قربان کردی ہے انہوں نے واضح کیا کہ 23مئی کو عمران خان کی سوات آمد کارکنان خصوصا نوجوانوں کے لئے مسرت کا دن ہے سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکنان پر مشتمل یونین کونسل دیولئی کا قافلہ جلسہ میں شرکت کرکے بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے۔
692 total views, no views today


