بریکوٹ، جماعت اسلامی ایم این اے عائشہ سید کا وزیر مملکت پانی و بجلی سے ملاقات ،ملاقات کے دوران پورے ملاکنڈ ڈویژن کے بجلی مسائل پر مکمل طور پر بریفینگ دی گئی،ملاکنڈ دویژن ٹرانسفامر مرمت کاچکدرہ ورکشاپ دوبارہ بحال بہت جلد کانجو پل پر کیبل کے ذریعے بجلی کی فراہمی کی منظوری ہو جائے گی ۔بریکوٹ گرڈ اسٹیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی ملاکنڈڈویژن کے بجلی بحران ختم کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی کوشش یہی ہے کہ وہ ملاکنڈڈویژن خصوصاً جنت نظیر وادی سوات کے بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ پر قابو پائے اور انشاء اللہ بہت جلد سوات کے بجلی کے مسائل مکمل طور پر ختم ہوجائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی ایم این اے عائشہ سید نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سے ملاقات کی اس موقع پر چیرمین واپڈا بھی موجود تھے ۔ایم این اے نے بجلی مسائل پر وزیر مملکت کو بتاتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹرانسفامر ز مرمتی ورکشاپ حکومت معاہد ہ ختم ہونے کی بناء پر بندپڑا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ ٹرانسفامر جل جانے کی صورت میں نوشہرہ کو مرمت کے لئے ٹرانسفامر لے جانے پر مجبور ہیں اور تو اور گاؤں اور محلے والے خود چندہ کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفامر مرمت کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ کانجو جو کہ لاکھوں آبادی پر مشتمل ہے کو دریائے سوات سے ہوکر ستونوں کے ذریعے بجلی کی فراہمی ہورہی ہے دریائے سوات میں پانی کے بہا ؤ میں اضافے کے دوران مذکورہ پیلرز دریا برد ہو جاتے ہیں اور پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے ۔بجلی کی ترسیل کانجو پل پر کیبل کے ذریعے کیا جائے تاکہ عوام کوبجلی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔بعد میں وزیر مملکت پانی وبجلی نے فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ چکدرہ ٹرانسفامرز ورکشاپ بحال کیا جائے اور واپڈا والے ٹرانسفامر جل جانے کی صورت میں فوری طور پر عارضی ٹرانسفامر فراہم کریں اور جہاں پر لوگوں نے چندہ یا اپنی مدد اپ کے تحت کے ٹرانسفامرز کی شکایات موصول ہوئی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
692 total views, no views today


